جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جدید دورمیں بھی آدم خوری،اہم یورپی ملک میں لرزہ خیز واقعے نے عوام کو ہوش اُڑادیئے

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی) شمالی اٹلی میں قائم ایک چینی ہوٹل میں رات کے کھانے میں انسانی ٹانگ کا گوشت گاہکوں کو فراہم کیا جاتا رہاجبکہ ہوٹل کے ویٹر نے بھانڈاپھوڑدیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر شمالی اٹلی میں قائم ایک چینی ہوٹل میں گاہکوں کو انسانی گوشت فراہم کیے جانے کی لرزہ خیز خبر نے لوگوں کو ایک نئے صدمے سے دوچار کیا ہے۔

شمالی اٹلی میں قائم ایک چینی ہوٹل میں رات کے کھانے میں انسانی ٹانگ کا گوشت گاہکوں کو فراہم کیا جاتا رہا ہے۔ایک نامعلوم ویٹرنے کٹی ہوئی انسانی ٹانگ کی دو تصاویر پوسٹ کی ہیں اور ساتھ ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہوٹل میں سلوینین گاہکوں اور ان کے دوستوں کو انسانی گوشت کھلایا جاتا رہا ہے۔ مذکورہ ویٹر کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں آنے والے ایک شخص نے ’ریچھ کی ٹانگ‘ کے نام سے مشہور چینی ڈیش طلب کی تھی۔ ہوٹل میں آنے والے ایک مہمان نے اطالوی پولیس کو انسانی گوشت کی لرزہ خیز تصاویرسے آگاہ کیا ہے جس کے بعد پولیس اور فوڈ انسپکشن محکمے کے اہلکاروں نے شمالی اٹلی کے شہر بادوا میں قائم اس ہوٹل پر چھاپہ مارا۔

ہوٹل سے بھاری مقدار میں مچھلی اور نامعلوم جانوروں کا گوشت قبضے میں لیا گیا ۔ تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ ہوٹل میں رکھے گئے تمام ریفریجیریٹروں اور فرائی کے لیے استعمال ہونے والے اونز میں چربی اور گندگی کے ڈھیر پائے گئے ہیں۔ مذکورہ ہوٹل سے کیکڑے کا زاید المیعاد گوشت اور مینڈک کی ٹانگیں بھی ملی ہیں۔ حکام نے انسانی ٹانگ کی تصاویر اور انسانی گوشت کی ہوٹل میں موجودگی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…