ماسکو(این این آئی)ماسکو کے ایئر پورٹ سے اڑنے والا مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا۔آسمانی بجلی ٹکرانے کے واقعے میں طیارہ محفوظ رہا اور سوچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو سے سوچی جانے والے مسافر طیارے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ،آسمانی بجلی ٹکرانے کے واقعے میں طیارہ محفوظ رہا اور سوچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا ۔ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد طیارے کو تکنیکی جانچ کیلئے بھیج دیا گیا۔