ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی بھارت کا سفاک چہر ہ نظر آگیا ، سرحدوں پر دہشت گردی کی عادی بھارتی فوج کے ہاتھوں بنگلادیشی شہریوں کی اموات میں اضافہ ہوا تو حسینہ واجد نے فوج کے دبا پر معاملہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی بھارت نواز پالیسی اور شہریوں کی اموات پر مسلسل خاموشی سے بنگلا دیشی فوج میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جس کے باعث بنگلادیشی فوج کے دبا پر بھارت شیخ حسینہ نے فروری2017 میں نئی دہلی کے دورے کے دوران معاملہ نریندر مودی کیساتھ اٹھانے کااعلان کردیا۔بنگلہ دیش کے سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے بنگلادیش اور دیگرپڑوسی ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بڑھادی ہینئی دہلی کے اس عمل سے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بنگلادیش میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس سنہ دوہزار سے اب تک ایک ہزار پچپن بے گناہ بنگلادیشی شہریوں کو قتل کرچکی ہے۔