بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دنیا میں بدترین زلزلہ آنے کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک )زلزلہ پیما ماہرین نے ایک ایسے تباہ کن زلزلے کی پیش گوئی کی ہے جو دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت آ سکتا ہے،اس زلزلے کے باعث لاکھوں افراد کی جانیں جا سکتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ پیما ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مہلک ترین زلزلہ کسی بھی وقت اور کہیں بھی آ سکتا ہے۔ اس زلزلے کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے جو کئی لاکھ انسانوں کی جان لے سکتا ہے۔ زلزلہ پیما ماہرین نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ شمالی امریکا کی ویسٹ کوسٹ تباہ کن زلزلے کی زد میں ہے جو پورے امریکا کو دہلا سکتا ہے۔ اس ریجن میں ایک ہزار سے زائد زلزلے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ ۔زلزلہ پیما ماہر ڈاکٹر راجر موسن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس بات کی پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ تباہ کن زلزلہ کب آئے گا تاہم اس کا آنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک زلزلہ پیما ماہر ہونے کی حیثیت سے آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ دنیا کے کس حصے سے آپ کو زلزلے کی اطلاع مل جائے۔ تباہ کن زلزلہ بغیر کسی وارننگ کے کبھی بھی اور کہیں بھی آ سکتا ہے۔ ڈاکٹر موسن کا کہنا ہے کہ نیپال اور ایران دنیا کے خطرناک ممالک ہیں جہاں تباہ کن زلزلے آنے کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امریکی شہر نیویارک میں بھی مہلک ترین زلزلہ آنے کا خطرہ موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے سے ایسی بھیانک سونامی آنے کا خطرہ ہے جو 700 میل تک امریکا کے شمال مغربی علاقے کو بہا کر لے جائے گا۔یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر مرہان کیشہی کا دعویٰ ہے کہ ایسا تباہ کن زلزلہ آنے کا خطرہ موجود ہے جو صرف امریکا میں رہنے والے 20 ملین افراد کی جانیں نگل لے گا۔ انھیں ڈر ہے کہ یہ زلزلہ اتنا خطرناک ہوگا کہ اس سے شمالی اور جنوبی امریکا علیحدہ ہو جائیں گے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…