پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

تارکین وطن کو لات مارکرگراناخاتون صحافی کو بھاری پڑ گیا،عبرتناک انجام

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڈاپسٹ(آئی این پی ) ہنگری کی عدالت نے بھاگتے تارکین وطن کو لات مار کر گرانے والی خاتون کو تین سال کی سزا سنا دی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہنگری کی پیٹرا لیزلو کو ستمبر 2015 میں تارکین وطن کو لات مارنے اور گرانے پر عدالت نے تین سال تک اچھے چال چلن برتنے کے آزمائشی دورانیے کی سزا سنائی ہے۔

دو سال قبل پیٹرا لیزلو کی ویڈیو بنائی گئی تھی جس میں وہ ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے تارکین وطن کو لات مارتے ہوئے اور ان کو گراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان تارکین وطن میں ایک کم عمر بچی بھی تھی اور ایک مرد جس کی گود میں ایک نومولود بچہ بھی تھا۔جج الیس نناسی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پیٹرا لیزلو کا رویہ سماجی اخلاقیات کے خلاف تھا اور وکیل دفاع کے دلائل کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرا لیزلو صرف اپنے آپ کو بچا رہی تھیں۔پیٹرا لیزلو نے اپنے دفاع میں کہا کہ: میں نے مڑ کر دیکھا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ میری طرف دوڑ کر آرہے ہیں اور میرے لیے یہ بہت خوفناک تھا۔پیٹرا لیزلو زیگید ڈسٹرکٹ کورٹ میں ویڈیو لنک کی مدد سے پیش ہوئیں اور وقفے وقفے سے سسکیاں لیتی رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کو اس واقعے کے بعد سے موت کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں اور نفرت انگیز مہم کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
2017-01-13 (1)
2017-01-13 (2)
2017-01-13
2017-01-13 (3)

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…