پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ کس ملک سے ہے ؟ ‘‘ انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)نئے نامزد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہاہے کہ وہ امریکا میں داخلے کے معاملے پر کسی مخصوص گروپ کو ہدف بنانے کی حمایت نہیں کرتے۔چین کی جانب سے جنوبی سمندروں میں جزیرے بنانا روس کی جانب سے کریمیا کا کنٹرول سنبھالنے جیسا ہی ہے،ٹرمپ کیوبا پرسے تجارتی پابندیاں ہٹانے کے بل کو ویٹو کردیں،میکسیکیو ہمارا دیرینہ دوست اور پڑوسی ہے، ہمیں اس سے تعلقات رکھنے چاہئیں،روسی صدر پیوٹن کو جنگی جرائم کا مجرم نہیں سمجھتاتاہم امریکا کیلیے روس خطرے کا باعث ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ کمیٹی کے روبرو اپنی نامزدگی کی توثیق کے حوالے سے سوالات کے دوران نامزد امریکی وزیر خا رجہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ چین کی جانب سے جنوبی سمندروں میں جزیرے بنانا روس کی جانب سے کریمیا کا کنٹرول سنبھالنے جیسا ہی ہے۔ چین کو ان جزیروں تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو مشورہ دیں گے کہ کیوبا پرسے تجارتی پابندیاں ہٹانے کے بل کو ویٹو کردیں،میکسیکیو ہمارا دیرینہ دوست اور پڑوسی ہے، ہمیں اس سے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق نہیں کرتے کہ جاپان سمیت دیگر ملکوں کا ایٹمی ہتھیار رکھنا غلط بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو لازمی طور پر تائیوان سے اپنی وابستگی برقرار رکھنی چاہیے، وہ روسی صدر پیوٹن کو جنگی جرائم کا مجرم نہیں سمجھتے۔ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کیلیے روس خطرے کا باعث ہے، اور اْس کی حالیہ سرگرمیاں امریکی مفادات کو نظرانداز کرنے کی مترادف ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…