اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ، ترک دوستی کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ایک پاکستانی ماں نے ترک حکام سے التجا کی کہ اس کا بیٹا بلغارین پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہو گیا ہے اور اس کی لاش ترکی کے بارڈر پر پڑی ہے تو ترک حکام نے فوراََ لبیک کہا ۔
خبر کے مطابق ترک حکومت کو ایک پاکستانی ماں کا دلخراش خط موصول ہوا تو پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی۔ پاکستانی لڑکے کی لاش ترک سرحد کے قریب ایک گاؤں میں موجود جھونپڑی سے ملی جہاں وہ بغیر کپڑوں اور جوتوں کے شدید برف باری کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔یہ پاکستان نوجوان غیر قانونی طور پر ترکی اور بلغاریہ کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس پر اسے بلغارین پولیس نے پکڑ لیا اور بعد ازاں کپڑوں، جوتوں کے بغیر ترک سرحد کی جانب دھکیل دیا۔ نوجوان کے ساتھ اس واقعے کی اطلاع اس کے ایک دوست نے بذریعہ خط دی اور یہ اس میں شریک سفر تھا۔نوجوان کی ماں نے جب ترک حکام کو خط لکھا تو انہوں نے فوری طور پر نوجوان کی تلاش کیلئے ٹیمیں روانہ کر دیں جس پر اس کی لاش کو ترک ایئر لائنز کے ذریعے پاکستان بھجوا دیا گیا ہے۔