اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

اوم پوری کے قتل سے پہلے ان کی سابقہ اہلیہ کے گھر پر کیا ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اوم پوری کا مبینہ قتل،سابقہ اہلیہ بُری طرح پھنس گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے کیس اُلٹ دیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی پروڈیوسر خالد قدوائی کے انکشافات نے اوم پوری کے مبینہ قتل کا کیس ہی الٹ کر رکھ دیا ہے قدوائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب اوم پوری سابقہ اہلیہ کے گھر ان سے ملنے کے لئے گئے تو ان کے ہاتھ میں اسٹیل کے گلاس میں شراب تھی جبکہ جب وہ گھر سے لڑائی کے بعد واپس نکلے تو گلاس اور شراب تبدیل ہوچکے تھے اور ان کے ہاتھ میں شیشے کے گلاس میں شراب تھی ، قدوائی کے انکشافات کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جب چیک کی تو مزید اہم انکشافات ہوئے ہیں جن کو صیغہ راز میں رکھاجارہاہے معلوم ہوا ہے کہ قدوائی کے بیان کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نندتا پولیس کے طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئی اور اس نے کسی بھی قسم کے سوالات کا جواب دینے سے انکارکردیا ہے،اطلاعات کے مطابق اوم پوری کی سابق بیوی نے ان کے مبینہ قتل کے بعد کافی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے بینک اکاﺅنٹس بھی منجمد کرادیئے ہیں اور اس کے دیگر بعض اقدامات پر بھی پولیس تشویش کا شکار ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس جلد ہی اوم پوری کی سابقہ اہلیہ کو تحویل میں لے سکتی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…