بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے ایک بار پھر جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھاڈ میزائل شکن نظام کو روکا جائے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنوبی کوریا میں تھاڈ شکن نظام کی سخت مخالفت کرتے ہیں ، ایک بار پھر جنوبی کوریا سے اپیل کی ہے کہ تھاڈ میزائل شکن نظام کیتنصیب کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا ایمد ہے کہ چین اور جنوبی کوریا باہمی مذاکرات سے فریقین کے لیے تشویش کا باعث بننے والے مسئلے کا مناسب حل تلاش کر سکیں گے۔ اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی بیجنگ میں جنوبی کوریا کے ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل شکن نظام کی تنصیب کی مخالفت کی تھی۔