جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ اور روس کی لڑائی میں چین بھی کود پڑا

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکہ اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات کو دوستانہ مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے مثبت پیش رفت کی توقع کرتا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کی عالمی سطح پر قیام امن اور ترقی کے حوالے سے اہم زمہ داریاں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین ،امریکہ اور روس کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ تینوں ملکوں اور عوام کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چین امریکہ اور روس کے ساتھ وسیع تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ روس کے صدر کی جانب سے سالانہ اختتامی پریس کانفرنس کے دوران چین روس باہمی تعلقات کو سراہنے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین عالمی سطح پر امن ،استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے روس کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…