واشنگٹن(آئی این پی) امریکی تنظیم آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن (اے سی اے) نےکہا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے نئے فارمولے میں بھارتی شمولیت کی راہ ہموار اور پاکستان کی شرکت کے امکان محدود ہو گئے ہیں،
رکنیت کے قوانین آسان کرنے سے عدم پھیلاوکے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ این ایس جی کے سابق چیئرمین رافیل ماریانو گروسی نے دو صفحوں پر مشتمل دستاویز تیار کی ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ غیر این پی ٹی ممالک جیسے کہ ہندوستان اور پاکستان کس طرح گروپ کی رکنیت حاصل کرسکتے ہیں