ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ایک اوراہم ملک کی امریکہ کو دھمکیاں،جواب میں امریکہ کا حیرت انگیزر دعمل

datetime 19  دسمبر‬‮  2016 |

منیلا(این این آئی)فلپائن کے صدر کی طرف سے امریکا کے فوجیوں کی فلپائن میں آمد ممکن بنانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈوٹیرٹے کے ساتھ مل کر ان کے تحفظات دور کرنے کو تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ واشنگٹن حکومت ڈوٹیرٹے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اسے لاحق تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔ تاہم اس بیان میں مزید کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کرنے کے سلسلے میں امریکی ٹی وی کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کی طرف سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں آیا، تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ کی طرف سے قبل ازیں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس ڈوٹیرٹے کے ہر بیان کے جواب میں عوامی سطح پر رد عمل نہیں دے گا۔فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کی طرف سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان امریکی امدادی ایجنسی کی طرف سے فلپائن کے لیے بڑے امدادی پیکج کے سلسلے میں ووٹنگ کے عمل کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔

ترقیاتی امداد کے پیکج کو معطل کرنے کے سلسلے میں یہ پیشرفت ڈوٹیرٹے حکومت کی طرف سے منشیات فروشوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے تناظر میں سامنے آئی تھی۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری فلپائنی فورسز کے آپریشن میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امدادی پیکج کی فراہمی پر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا مگر ڈوٹیرٹے نے ہفتہ کوامریکی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھاکہ فلپائن چھوڑنے کے لیے تیار ہو جاؤ، وزیٹنگ فورسز ایگریمنٹ (امریکی فورسز کی فلپائن کے دورے کے معاہدے) کی معطلی یا خاتمے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ڈوٹیرٹے 1998ء میں طے پانے والے اْس معاہدے کا حوالہ دے رہے تھے، جس کے تحت امریکی فوجیں مشترکہ جنگی مشقوں کے سلسلے میں فلپائن آ سکتی ہیں۔ ڈوٹیرٹے کا مزید کہنا تھاکہ ادلے کا بدلہ جانتے ہیں آپ، اگر آپ ایسا کر سکتے ہیں تو ہم بھی کر سکتے ہیں۔ یہ یکطرفہ ٹریفک نہیں ہے۔ طنزیہ انداز میں ڈوٹیرٹے کا یہ بھی کہنا تھاکہ بائے بائے امریکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…