پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں دن دیہاڑے اہم شخصیت کو اغوا کر لیا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(آئی این پی )سعودی عرب کے علاقے القطیف میں جج کو دن دیہاڑے نقاب پوش افراد نے اغواکرلیا جس کے بعد پولیس نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ اوقاف و وراثت میں جج شیخ محمد الجرانی گزشتہ روز صبح گھر سے نکلے ہی تھے کہ کار میں سوار تین افراد نے انہیں یرغمال بنالیا ۔جج کی اہلیہ نے بتایاکہ صبح 9بجے ان کے خاوند گاڑی میں ان کا انتظار کررہے تھے کیونکہ اسے بھی سپورٹس کلب جانا تھا لیکن یہ سانحہ ہوگیا، میں نے مدد کیلئے چلانے کی آوازیں سنیں اور جب کھڑکی سے باہر دیکھا تو ورکرز کے بھیس میں موجود تین نقاب پوشوں نے اس کے خاوند کو پکڑ رکھاتھا اوراسے ایک سفید کار میں دھکیل رہے تھے ۔
خاتون نے دعوی کیا کہ نامعلوم افراد ان کے گھر کی رائیکی کررہے تھے اور انہوں نے اپنے گھر کے قریب موجود گاڑی کی نمبر پلیٹ سے متعلق بھی پولیس کوآگاہ کیاتھا۔پولیس نیشیخ محمد الجرانی کو بازیاب کرانے کیلئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…