مقسط(مانیٹرنگ ڈیسک)رائل اومان پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 467افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رائل اومان پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 467افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں دوسرے ممالک سمیت پاکستانی افراد بھی شامل ہیں ۔ رائل اومان پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے ایسے غیر ملکی افراد گرفتار کیا ہے جو سلطنت میں غیر قانونی طور پر قیام پذیرتھے اور جن کے ویزوں کی مدت ختم ہوگئی تھی۔ان افراد میں سے 417افراد فوری طور پر سلطنت سے بے دخل کر دیاگیا۔گرفتار ہونے والوں میں ذرعی مزدور، ورکر،گھریلوملازمین اور متعدد دوسرے شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکی شامل ہیں ۔ڈی پورٹ کیئے جانے والے غیر ملکیوں میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں ۔