بڑے اسلامی ملک میں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری خبر ررساں ادارے کی رپورٹ

13  دسمبر‬‮  2016

دوحہ (آئی این پی )قطر نے غیر ملکی ملازمین کیلئے ملک چھوڑنے یا ملازمت تبدیل کرنے کے لیے اپنے مالکان سے پہلے اجازت لینے کے کفالت کے نظام کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطری حکومت کا کہنا ہے کہ کفالہ نظام کی جگہ کنٹریکٹ کا قانون لایا جائے گا جس میں ملازمین کے لیے نرمی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود یہ نظام ایسے ہی اپنی جگہ برقرار رہے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کفالہ نظام کو جدید دور کی غلامی قرار دیتے ہیں۔قطر نے 2022 کے فٹبال عالمی مقابلوں کے لیے تعمیراتی کاموں کی غرض سے سینکڑوں ہزاروں غیر ملکی مزدور بلوائے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان مزدوروں میں سے بہت سے کام کرنے کے لیے سخت اور مشکل حالات کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔قطر کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون منگل کے روز سے فعال ہو جائے گا۔
حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی قانونی تبدیلیوں کے تحت نہ صرف قطر نہیں بلکہ اس جیسے دیگر ممالک میں بھی مزدوروں کے حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں مددگار ہوں گی۔تاہم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔تنظیم کے جیمز لنچ نے اس قانون کے حوالے سے کہا کہ اس نئے قانون سے شاید کفالت کا لفظ ختم ہو جائے لیکن بنیادی نظام اپنی جگہ برقرار رہے گا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق غیر ملکی مزدوروں کے لیے پھر بھی ملک چھوڑنے کے لیے اپنے مالکان سے اجازت لینا ضروری ہوگی۔اس سے قبل رواں سال ہی ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے قطر پر 2022 کے عالمی کپ کی تیاریوں کے لیے جبری مشقت کا الزام لگایا تھا۔قطر نے اس حوالے سے کہا تھا کہ اسے ان الزامات پر تشویش ہے اور وہ ان کی تحقیقات کر ے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…