جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان کاطالبان سے ایرانی تعلقات کا الزام،ایرانی سفیرکا حیرت انگیزاعتراف،بڑی پیشکش کردی

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں متعین ایران کے سفیر محمد رضا بہرامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے شدت پسند تنظیم تحریک طالبان افغانستان کے ساتھ مربوط روابط موجود ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں متعین ایرانی سفیر بہرامی نے افغان ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کا طالبان سے روابط کا مقصد تنظیم کے سیکیورٹی ڈھانچے کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں محمد رضا بہرامی نے کہا کہ ایران کے طالبان کے ساتھ رابطے ہیں مگر براہ راست تعلقات قائم نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کرانے کو تیار ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں افغانستان کے صوبہ فرا کے گورنر آصف ننگ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں الزام عاید کیا تھا کہ ایران تحریک طالبان کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے طالبان کو عسکری تربیت کے حصول اور دیگر سرگرمیوں کے لیے اپنے ایران میں اڈے قائم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور طالبان شدت پسند آزادانہ طور پر ایران اور افغانستان میں آتے جاتے ہیں۔
افغان وزارت خارجہ کے سابق سفارت کار وحید موجدہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان کی مدد کا پہلی بار الزام عاید کیا گیا ہے۔ اس سے قبل افغان حکومت پاکستان پر طالبان کو سپورٹ کرنے کا الزام عاید کرتی رہی ہے۔تحریک طالبان کے ترجمان ملا ذبیح اللہ نے بھی کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کے طالبان کے ایران کے ساتھ مربوط روابط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان علاقائی قوتوں کو اپنے موقف سے آگاہ رکھنا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…