ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

ایران کی برطانیہ کو دھمکیاں،برطانوی سفیر کے ساتھ وہ کام کردیا کہ سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے خلیج تعاون کونسل ‘جی سی سی کے حالیہ سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے اس بیان پر شدید احتجاج کیا جس میں انہوں نے خطے میں ایرانی اثر ونفوذ کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔غیرملکی خبررسا ں دارے کے مطابق برطانوی سفیر نیکولس ہوپٹن کو ایرانی دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے باقاعدہ احتجاج کیا گیا۔ اعلی ایرانی عہدیدار نے برطانوی سفیر کو بتایا کہ تھریسا مے کے جی سی سی سمٹ کے موقع پر دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور تقسیم کر دینے والا بیان ایران کو قابل قبول نہیں ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

اس امر کا اظہار ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بھرام قاسمی نے گزشتہ روز کیا۔ یہ بیان سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔بحرین میں گزشتہ بدھ کو ہونے والے خلیجی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا تھا کہ ان کا ملک خطے کے روایتی اتحادیوں کی حمایت کرے گا اور اس مقصد کے لئے علاقے میں ایران کے جارحانہ اقدامات روکنے میں مدد کرے گا۔

سربراہی اجلاس کے موقع پر منظور ہونے والے مشترکہ بیان میں برطانیہ نے ‘اسٹرٹیجک شراکت کاری پر اتفاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن، ایران کی جانب سے عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کی مخالفت کرتا ہے اور ملکر انہیں روکنے کے لئے کام کرے گا۔یاد رہے کہ 2015ء میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کے بعد تہران اور لندن نے اپنے سفارتخانے کھولے تھے۔ دونوں ملکوں نے 2011ء کے بعد سمتبر 2015 میں ایک دوسرے کے دارلحکومتوں میں سفارتخانے کھولے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…