استنبول(نیوزڈیسک)ترکی میں سٹیڈیم اورتقسیم سکوائر کے قریب لرزہ خیز حملے،بڑی تباہی، تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں دو شدید دھماکے ہوئے ہیں، ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں ایک دھماکہ فٹ بال اسٹیڈیم اوردوسرا تقسیم سکوائر کے قریب ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں درجنوں افرادزخمی ہوگئے ہیں ،دھماکوں کے فوراً بعد پولیس نے سٹیڈیم کے اطراف میں سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ سٹیڈیم کے قریب دھماکے میں زیادہ تر پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔