کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ممالک سے خیرات نہیں لینا چاہتے بلکہ انکے ساتھ باوقار تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کو کسی بھی اندرونی تنازعے کا سامنا نہیں ہے بلکہ وہ بین الاقومی جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ،افغانستان بین الاقومی برادری کی توجہ کا مرکز ہے اسکی دوبارہ تعمیر کریں گئے ، ہمارے دشمن پسند کریں یا نہیں ہم ملک کو آگے لے کر جائیں گئے۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے نوجوانوں کیلئے منعقدہ ایک مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کسی سے بھی خیرات نہیں لے گا ا وروقار کے ساتھ رہے گا ۔
افغان صدر نے مزید کہاکہ افغانستان کو کسی بھی اندرونی تنازعے کا سامنا نہیں ہے بلکہ وہ بین الاقومی جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ۔انھوں نے کہاکہ افغانستان بین الاقومی برادری کی توجہ کا مرکز ہے اسکی دوبارہ تعمیر کریں گئے ، ہمارے دشمن پسند کریں یا نہیں ہمملک کو آگے لے کر جائیں گئے ۔واضح رہے کہ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے بھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کے خلاف الزام تراشی اور ہرزہ سرائی کی تھی اور پاکستان کی جانب سے 500ملین ڈالر کی امداد لینے سے انکار کردیا تھا۔