امرتسر (آن لائن )ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی پھر کھل کر سامنے آ گئی،افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کو پناہ دے رہا ہے،سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیاہے، پاکستان کے افغانستان کی تعمیرنوکیلئے 50 کروڑ ڈالرفنڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں،دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں۔
تفصیلات کے اتوار کے روز بھارت کے شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا ء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان کی تعمیرنو کے لیے 50 کروڑ ڈالرفنڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ، پاکستان کو طالبان کی حمایت ختم کرنا ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ افغان سکیورٹی کے لیے صدراوباما،دیگرعالمی رہنماؤں کے تعاون کے شکرگزارہیں،انسداد دہشت گردی کیلئے خطے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،افغانستان میں سکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہارٹ آف ایشیاکانفرنس افغانستان کودرپیش خطرات کے پیش نظرہورہی ہے،افغانستان کے مسئلے پرتوجہ دینے پرشکرگزارہیں،افغانستان میں اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
’’ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ‘‘ افغانستان نے پاکستان کیخلاف کیا حرکت کر دی؟
4
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں