ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلمانوں کا قبلہ اول خطرے میں ۔۔ یہودی کیا کرنے جا رہے ہیں ؟اقوام متحدہ کا افسوسناک انکشاف

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت’’یونیسکو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے تمام تاریخی مقامات صہیونیوں کے ہاتھوں سنگین خطرات کا شکار ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’یونیسکو‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس کے تمام اہم مقامات اور اس کی تاریخی دیواروں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔بیان میں کئی دوسرے عالمی تاریخی مقامات کو بھی خطرات کی زد میں قرار دیا ہے۔ ان میں بیت المقدس کے علاوہ عراق کے شہر سامراج، مالی کے شہر ٹمبکٹو، شام کا شہر حلب اور صنعاء میں موجود تاریخی مقامات بھی تباہی کے دھانے پر ہیں اور اپنا تاریخی اور ثقافتی وجود کھو رہے ہیں۔ بیان میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ علاقائی تنازعات، قدرتی آفات ،ماحولیاتی آلودگی، آبادی میں بے پناہ اضافہ اور سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ تاریخی مقامات کیلئے سنگین خطرے کا موجب بن سکتا ہے۔خیال رہے حال ہی میں ’یونیسکو‘ نے اپنے تاریخی فیصلے میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کی ملکیت قرار دیتے ہوئے ان مقامات پر یہودیوں کی ملکیت کا دعویٰ باطل قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…