منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

1971ء میں پاکستان کے راستے امریکہ اورچین کیا کرتے رہے؟خفیہ معاملات کی یاد پھرتازہ ہوگئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین کے صدر شی چن پھنگ نے گذشتہ روز بیجنگ میں امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہینری کسنجر کیساتھ ملاقات کی جس نے پاکستان کے راستے 1971ء میں ان کے خفیہ دورہ چین کی یاد کو تازہ کیا ، چینی قیادت نے چین کو دنیا کیلئے کھولنے میں ہینری کسنجر کے اولین کردار پر ان کا بے حد احترام کرتی ہے ، کسنجر نے جولائی اور دسمبر 1971ء میں ایک سال میں جب وہ امریکہ کے وزیر خارجہ تھے ، دو مرتبہ چین کا دورہ کیا ، ان کا دورہ چین سرد جنگ کی مدت کے عالمی پاور سسٹم میں انتہائی اہمیت کا حامل واقع تھا ، اس واقعہ کی اہمیت اس حقیقت سے عیاں ہے اس کے نتیجے میں امریکہ اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا آغاز ہوا ، پاکستان اس تاریخی دورے کا اہتمام کرنے میں اپنا سفارتی تعلقات ادا کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہے، اس دورے میں طاقت کا توازن امریکی قیادت میں مغربی بلاک کے حق میں ہو گیا اور سویت یونین بے بس مملکت بن گیا تا ہم یہ واقعہ خواب اور حقیقت کے درمیان فاصلے کو تبدیل کرنے میں پاکستان کے واضح کن کردار کی وجہ سے پاکستان کے سفارتی حلقوں کیلئے زبردست کامیابی تھا ، انہوں نے چین کے وزیر اعظم چو این لائی جنہوں نے مغرب کے ساتھ عوامی جمہوریہ چین کے تعلقات کے آغاز کا اہتمام کیا اور اسے برقرار رکھا جو بعد کے تاریخی شوز میں کامیاب رہا کی چشم پوشی کے ساتھ بیجنگ کے یہ خفیہ دورے کئے۔چینی صدر شی نے کسنجر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ چین تعلقات کی خوش اسلوبی سے منتقلی کو برقرار رکھنے اور مستحکم پیداوار کیلئے نئے نقطہ آغاز پر امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر ے گا ۔شی نے کہا کہ سفارتی مراسم قائم کرنے کے بعد سے چین اور امریکہ کے مراسم کی ترقی نے کہیں زیادہ اختلافات کے باوجود ہمارے مشترکہ مفادات کو ثابت کر دیا ہے ۔شی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے سٹرٹیجک عزائم کو بہتر طورپر سمجھنا چاہئے ، انتہائی ذہنیت کو ترک کر نا چاہئے ، عدم محاذ آرائی پر قائم رہنا چاہئے ، ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور باہمی سود مند تعاون کرنا چاہئے تا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اہم ملک کے تعلقات کی نئی قسم کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے ۔ کسنجر نے شی کو بتایا کہ ان کو یقین ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ کی یہ توقع ہے کہ چین اورامریکہ کے تعلقات کی پائیدار، مستحکم اور بہتر ترقی میں سہولت پیدا کی جائے ، چین امریکہ تعلقات کے موجد کے طورپر 93سالہ ماہر حکمت کار نے 1971ء میں چین کا خفیہ دورہ کیا جس سے برف پگھل گئی اور 1979ء میں چین امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…