اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشئین پولیس کاطیارہ لا پتہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشئین پولیس کاطیارہ لا پتہ ہو گیا ہے جس میں 15افراد سوار تھے ۔ خبر رساں ادارے لے مطابق انڈونیشین پولیس کے لاپتہ ہونیوالے طیارے کاباٹم آئی لینڈکے قریب کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔لاپتہ ہونے والاطیارہ انڈونیشیاء سے سنگاپورجارہاتھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ دنوں برازیلین فٹ بال ٹیم کو لے کر جانے والا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے فٹ بال کلب’’چیپی کو اینس‘‘ کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا جہاز ایندھن کی کمی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کولمبیا کی میڈلائن ایئرپورٹ کے قریب گر ا۔ جہاز میں برازیل کے فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 سے 80 افراد سوار تھے۔طیارہ برازیل کے مقامی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 افراد کو جنوبی امریکی فٹ بال ٹورنامنٹ کوپا سوڈا امریکانا کے فائنل کے لیے جا رہا تھا کہایندھن کی کمی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
بڑے اسلامی ملک کا طیارہ لاپتہ ۔۔ جہاز میں کتنے افراد سوار تھے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں