منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا اعلان

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی)دنیا کے چار بڑے شہروں کے حکام نے 2025 سے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں اور ٹرک استعمال نہ کرنے کا اعلان کردیا ان شہروں میں پیرس، میکسیکو، میڈرڈ اور ایتھنز شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے چار بڑے شہروں پیرس، میکسیکو، میڈرڈ اور ایتھنزکے حکام نے 2025 سے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیاں اور ٹرک استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
جہاں کے میئرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی بندش ہوا کی کوالٹی برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔میئرز کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کا متبادل استعمال کرنے والوں کو بدلے میں مراعات دیں گے اور پیدل چلنے اور سائیکل کے استعمال کی ترویج کریں گے۔یہ فیصلہ میکسیکو میں چاروں شہروں کے میئرز کی ملاقات میں کیا گیا جو دو سال بعد ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر سال 30 لاکھ افراد فضائی آلودگی سے متاثر ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ڈیزل انجن سے دو طرح سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایک تو پرٹیکیولیٹ میٹر اور نائٹروجن گیس فضا میں پیدا ہوتی ہے۔پرٹیکیولیٹ میٹر پھیپھروں کو متاثر کرتی ہے اور قلبی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اسی طرح نائٹروجن آکسائیڈ سے اوزون کی تہہ متاثر ہوتی ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
ماحولیاتی گروہ کوشاں رہے ہیں کہ ہوا کو صاف رکھنے کے لیے درجے مقرر کیے جائیں اور قواعد بنائے جائیں۔سی 40 میٹنگ کے دوران چار شہروں کے میئرز نے اعلان کیا کہ سنہ 225 تک ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے لیے وہ الیکٹرک، ہائیڈروجن اور ہائبرڈ گاڑیوں کی صورت میں انعام دیا جائے گا۔
پیرس میں سنہ 1997 سے قبل رجسٹرڈ ہونے والی ڈیزل گاڑیوں کے استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔بارسلونا میں عوام کی جانب سے سائیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی مدد سے فضا میں 9000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پیدا ہونے سے بچایا گیا ہے جو کہ گاڑی کے ذریعے 21 لاکھ میل تک کا فاصلہ طے کرنے کی صورت میں پیدا ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…