اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ نواز فون کال،بڑا نقصان ہوگیا،تفصیلات کس نے لیک کیں؟شیریں رحمان کا انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیرسنیٹر شیری رحمن نے حکومت کی طرف سے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان فون کال کے متن کو میڈیا میں جاری کرنے پر تعجب اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی اجازت کے اس طرح کے متن کو جاری کرنا سفارتی آداب کی مکمل خلاف ورزی ہے حکومت کے اس عمل سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہچایا گیا ہے

۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال بدھ کے دن ہوئے جس میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان مستقبل کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان حکومت کی طرف سے بغیر اجازت کہ متن میڈیا میں جاری کرنے پرسابق وائٹ ہاؤس کے حکام اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کے بلاشبہ دفترخارجہ کے افسران تجربہ کار ہیں اور وہ ایسا نہیں کر سکتے ، صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان فون کال کے متن پر پریس رلیز وزیراعظم ہاؤس نے ہی جاری کی ہے۔ خارجہ امور دفتر خارجہ نہیں وزیراعظم ہاؤس چلارہاہے۔خارجہ پالیسی کے ماہرین کیا مانناہے کہ اس عمل سے بھارت اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی پر مضبوط اثرات پڑے گے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کے حکومت کی خارجہ پالیسی میں بہت بڑا گیپ نظر آتا ہے، ایک مکمل وزیر خارجہ مقرر کرنے کے انکار نے وزارت خارجہ میں ایک خطرناک خلا چھوڑا ہے جو خارجہ امور کی ذمہ دار ہے ۔ پاکستان کے مفادات کی حفاظت کے لئے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات میں سے ایک مطالبہ زیر خارجہ کا ہے لیکن ہم سمجھ نہیں پاتے کہ حکومت مکمل زیر خارجہ کیو ں مقرر نہی کر رہی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…