اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رواں برس عمرہ معتمرین کی تعداد میں کتنے لاکھ کا اضافہ ؟ تعداد جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )رواں عمرہ سیزن میں معتمرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 30لاکھ زیادہ رہے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے وسط سے شروع ہونے والا عمرہ سیزن آئندہ سال7جولائی تک جاری رہے گا اور اس دوران ڈیڑھ کروڑ افراد عمرہ ادا کریں گے۔مکہ المکرمہ میں رواں عمرہ سیزن میں ڈیڑھ کروڑ معتمرین کی رہائش کے لئے1,511 ہوٹلوں کے 219,350کمرے تیار کر لئے گئے ہیں جبکہ اس عمرہ سیزن معتمرین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 لاکھ زیادہ رہے گی ۔
رپورٹ کے مطابق مکہ میں حرم کے نزدیک کے اضلاع عزیزیا،الروعدا اور قودائی کے ہوٹلز کی بکنگ ابھی سے 85 فیصد پرچلی گئی ہے۔اس مرتبہ ہوٹلوں میں سنگل روم کا اوسطاًکرایہ 350 سے 450 یا 500 ریال فی رات ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ فرق نہیں ہے جبکہ مسجدا لحرام کی انتہائی اطراف یا سامنے کے پر تعیش رائل سوٹس جہاں کی کھڑکیوں سے خانہ خدا صاف نظر آتا ہے،وہاں کا کرایہ 1100سے 1300 ریال فی رات ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…