نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے چین، پاکستان اور نیپال کی سرحدوں پر ریلوے لائن تعمیر کرنے کا عندیہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹریٹیجک لائن کے طور پر بھارت چین، پاکستان اور نیپال کی سرحدوں پر ریلوے لائن تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔لوک سبھا کے اجلاس میں بھارتی وزیر ریلوے راجن گوہن کا کہنا تھا کہ کل 14 اسٹریٹیجک لائنوں کی نشاندہی ہوئی ہے جس میں سے ابتدائی طور پر 4 لائنوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ پر 345 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔