منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’قبلہ اول میں یہود کی شرارتیں ‘‘ عالم اسلام کی خاموشی ٹوٹ گئی۔۔ ترک صدرنے خبر دار کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے پارلیمنٹرینز برائے القدس لیگ کی پہلی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز استنبول کو حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ میں القدس کے برادر شہر استنبول سے دنیا کے تمام مظلوموں، بہادر فلسطینی جوانوں، رام اللہ، نابلس اور غزہ سمیت تمام فلسطینی شہروں کے باسیوں، فلسطینی خواتین، دوشیزاوں اور مسئلہ فلسطین کا دفاع کرنیوالے تمام فلسطینی مہاجرین کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ القدس تینوں ادیان کا مرکز ہے تاہم مسجد اقصی، پہاڑی کا گنبد اور مسجد اقصی کا زیرین علاقہ صرف اور صرف مسلمانوں کیلئے ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مسجد اقصی اور القدس کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی گزشتہ نصف صدی سے زائد مدت سے فلسطین میں ہونیوالی خلاف ورزیاں سہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی پر انتہائی مسرت ہو رہی ہے ۔الاقصی کا تحفظ اور اپنے پتھروں سے لڑنے والے بچوں اور القدس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی اہمیت نمایاں ہے اورپارلیمنٹرینز برائے القدس لیگ دنیا بھر میں پھیلے فلسطینیوں کیلئے طاقت کا مرکز ہے۔ طیب ایردوآن نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ مسئلہ فلسطین حقوق سلبی کا معاملہ ہے۔ اقوام متحدہ اس معاملے پر چپ سادھے ہوئے ہے، دنیا میں قانون کی حکمرانی کے بجائے حکمرانوں کا قانون رائج ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…