بگوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دنیا کی معروف ترین برازیلین فٹ بال ٹیم کو لے کر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے فٹ بال کلب’’چیپی کو اینس‘‘ کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا جہاز ایندھن کی کمی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کولمبیا کی میڈلائن ایئرپورٹ کے قریب گر ا۔ جہاز میں برازیل کے فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 سے 80 افراد سوار تھے۔طیارہ برازیل کے مقامی فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 افراد کو جنوبی امریکی فٹ بال ٹورنامنٹ کوپا سوڈا امریکانا کے فائنل کے لیے جا رہا تھا کہایندھن کی کمی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
جہاز حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ کو حادثے کا شکار ہوا،ٹوئٹر پر جاری کردہ جہاز حادثے کیوڈیو میں جہاز کو اچانک ریڈار سے غائب ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ برازیلین فٹ بال کلب ’’چیپی کو اینس‘‘ کی ٹیم کولمبیا کی پروفیشنل فٹ بال ٹیم اٹلیٹیکو نیشنل کے ساتھ جنوبی امریکی فٹ بال چیمپئن شپ کوپا سودامیریکانا کا فائنل کھیلنے کیلئے جا رہی تھیجہاز میں فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سمیت 72 سے 80 افراد سوار تھے