نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی ہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں تین افراد کوگرفتارکیاگیاہے ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نےیہ بھی دعوی کیاکہ ان افراد نے وزیراعظم نریندرمودی سمیت بھارت کے 22اعلی رہنمائوں کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی اوران کی شناخت آصف سلطان محمود،محمدکریم اورعباس علی کے نام سے ہوئی ہے ۔
بھارتی پولیس نے اس بارے میں دعوی کیاہے کہ ان افراد سے بھارتی ریاست تامل ناڈومیں تخریبی کارروائیاں کرنے کے ثبوت ملے ہیں لیکن ان افرادکے بارے میں یہ نہیں بتایاگیاکہ ان ملزمان کے مقدمات کے کیس کس عدالت میں زیرسماعت ہیں ۔