پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کا پاکستان دشمن ملک کو خطرناک ہتھیار دینےکا اعلان

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)چین کی جانب سے بنگلہ دیش کو دو آبدوزیں دینے کی خبر نے پاک چین تعلقات سے پریشان بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں، بھارتی میڈیا اس اعلان سے پاگل ہوگیا ہے،بھارتی حکام نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔
بھارتی نیول حکام کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام خلیج بنگال میں چینی فوج کے موجود رہنے کی کوشش ہے،اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔خبرایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر تینوں مسلح افواج کے نائب سربراہان کے ہمراہ بظاہر بنگلا دیش کی آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے جائیںگے لیکن یہ دورہ چین اور بنگلا دیش کے بڑھتے تعلقات پر بھارتی تشویش کا مظہر ہے اکتوبر کے دورے میں چینی صدر نے بنگلا دیش کے لیے چوبیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد بنگلا دیش کو اگلے سال کے شروع میں دو چینی جنگی آبدوزیں ملنے کی خبر نے بھارت کی نیندیں اڑادی ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو آبدوزیں بیچنے کے بعد چین نہ صرف یہ کہ بنگلا دیش کو آبدوز مرمت کرنے اور چلانے کی تربیت دے گا بلکہ خلیج بنگال میں بھی چین موجود رہے گا اور معلومات بھی اکٹھی کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…