نیوجرسی(آئی این پی) امریکی حکومت کی جانب سے ریاست نیوجرسی کے ایک قصبے کی انتظامیہ کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے مقامی اسلامک سوسائٹی کو مسجد کی تعمیر سے روکنے کے الزام میں عدالت میں دعویٰ دائر کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی کی نیوآرک فیڈرل کورٹ میں دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ برنارڈز قصبے کی پلاننگ کمیٹی کی طرف سے مسجد کی تعمیر کے لیے ایسی ناقابل قبول اور بھونڈی شرائط پیش کی ہیں جو کسی بھی صورت میں جمہوری معاشرے کی عکاسی نہیں کرتیں۔