منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قسمت ہو تو ایسی،پہلے وراثت میں گھر ملا اور پھر اتنا سونا کہ مالا مال ہوگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)ایک فرانسیسی شخص کو اپنے رشتے دار کی جانب سے ترکی میں ملنے والے گھر سے 100 کلو سونا ملا ہے جسے فرنیچر میں چھپایا گیا تھا۔اس نامعلوم شخص کو سونے کے چمکتے ٹکڑے فرنیچر، ململ کے کپڑوں اور باتھ روم سمیت گھر کی مختلف جگہوں سے ملے۔نیلامی کرنے والے نکولس فائرفورٹ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ سونے کے 5000 ٹکڑے تھے، 12 کلو سونے کی دو سلاخیں تھیں اور ایک کلو سونے کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے تھے۔

اس خزانے کی مالیت کا اندازہ 30 لاکھ 70 ہزار ڈالر لگایا گیا ہے۔نکولس فائرفورٹ نے کہاکہ سونا اس قدر مہارت سے چھپایا گیا تھا کہ انھیں بالکل دکھائی نہیں دیا۔سونے کے سکے اور ٹکڑے تب نظر آئے جب نئے مالک نے چیزوں کو اِدھر اْدھر ہلانا جلانا شروع کیا۔ابتدا میں انھیں ایک صندوق ملا جس میں سونے کے سکے چھپائے گئے تھے اور اسے فرنیچر کے اندر رکھا گیا تھا۔انھیں اس کے بعد وسکی کی بوتلوں کا ایک ڈبا ملا جس میں نہایت مہارت سے سونا چھپایا گیا تھا

۔سب سے آخر میں اس گھر میں آنے والے نئے مالک نے سونے کی سلاخیں اور ٹکڑے دیکھے۔اس کے بعد انھوں نے اپنے وکیل اور اس سارے خزانے کا حساب لگانے کے لیے ایک شخص کو بلا لیا۔اس گھر کے پہلے مالک کے سامان سے ملنے والے سرٹیفیکیٹس کے مطابق یہ سونا 1950 سے 1960 کے دوران خریدا گیا تھا۔تاہم مقامی اخبارجس نے سب سے پہلے یہ خبر دی کا کہنا تھا کہ اس خوشی کے ساتھ ساتھ نئے مالک کو صدمہ بھی پہنچ سکتا ہے، اور وہ یوں کہ اگر اس مکان کے اصل مالک نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے تھے تو پھر انھیں اس خزانے پر 45 فیصد وراثتی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…