اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں حجاب اوڑھنے والی مسلمان خاتون نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑدیا ۔۔کون سا اعزاز اپنے نام کر لیا ؟

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میری لینڈ (آئی این پی) امریکی ریاست میری لینڈ کے انتخاب میں مسلمان امریکی خاتون راحیلہ احمد نے کامیابی حاصل کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے پرنس جارج میں مقامی انتظامیہ کے ہونے والے انتخابات میں تیئس سالہ مسلمان امریکی خاتون جیت گئی، انہوں نے سکول بورڈ کے انتخاب میں اپنے حریف کو 15 فیصد ووٹوں سے شکست دی۔راحیلہ احمد کے والدین کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے، انکی والدہ پاکستانی اور والد بھارت کے رہنے والے ہیں۔
کامیابی کے بعد راحیلہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے کامیابی کے بعد ایک حجاب والی مسلمان خاتون کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں کی سوچ میں اب بھی کتنا فرق پایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ راحیلہ احمد کو چار سال قبل اسی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ راحیلہ احمد کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ نہ صرف ریاست میری لینڈ کی پرنس جارج کانٹی کے اسکول ڈسڑکٹ بورڈ کی طرف سے نامزد ہونے والی سب سے کم عمر رکن ہیں، بلکہ وہ ایک امریکن مسلم بھی ہیں۔راحیلہ احمد کی چھوٹی بہن شبنم احمد بھی تعلیمی بورڈ میں اپنی کانٹی کے تمام اسکولوں کے منتخب نمائندے کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…