اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارتی میزائل تجربہ،دوسرے دن بھی انڈین میڈیاکامیابی کے ڈھول پیٹنے میں مصروف ،ماہرین نے حقیقت بتاکرمودی سرکارکی سٹی گم کردی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیابھرمیں سب سے زیادہ غربت کا شکار بھارت پاکستان کی دشمنی میں نت نئے میزائلوں کے تجربات کرنے پر تلا ہے، بھارتی میڈیا نے مسلسل دوسرے دن ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی ون میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے، میزائل تجربہ اوڑیسہ کے ساحل پر کیا گیا، ایک ہی دن پہلے بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا اس میزائل کو بھی اسی جگہ سے لانچ کیا گیا، بھارت بار بار ایسے میزائل تجربات کر کے خطے توازن بگاڑنے میں مصروف ہے۔عالمی دفاعی ماہرین نے

بھارتی میزائل تجربات پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ بھارت کی میزائل ٹیکنالوجی میں کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے بلکہ بھارت صرف میزائل تجربات کرکے اپنے پائوں پرکلہاڑی ماررہاہے ۔ماہرین کاکہناتھاکہ بھارت کی ٹیکنالوجی ابھی دنیاکے ایٹمی ہتھیاررکھنے والے ممالک کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے اوربھارت کے سائنسدان صرف میزائل بنارہے ہیں اورقوم کاپیسہ ضائع کررہے ہیں کیونکہ ابھی تک بھارتی میزائل کی کسی بھی عالمی دفاعی ادارے نے تصدیق نہیں کی کہ یہ میزائل پاکستان سمیت خطے میں کسی بھی ملک کے خطرہ ہیں ۔ماہرین کاکہناہے کہ بھارت کے پاکستان کے کئی اہم علاقوں کونشانہ بنانے میں کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ پاکستان کامیزائل سسٹم بھارت سے کئ گناجدید ہے اوربھارتی میزائلوں کوہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ پاکستان کامیزائلوں کی ہدف تک مارکرنے کی رفتاربھارتی میزائلوں کے مقابلے میں 10گنازیادہ ہے اورپاکستان بھارتی میزائلوں کوفضامیں ہی تباہ کرد ےگا،

بھارتی دفاعی ماہرین نے بھی میزائل تجربوں کوناکام قراردیاہے اوران کاکہناہے کہ بھارت کے میزائل جتنی رینج کے بتائے جاتے ہیں اتنی رینج ان کی نہیں ہوتی ہے اوراس سے قبل بھی بھارت اپنے میزائل تجربات کوکامیاب قراردے چکاہے تاہم ابھی تک دنیابھرمیں بھارت کاکوئی دفاعی خریدارنہیں ہے جبکہ پاکستان کے میزائل دنیامیں خریدنے کی منڈی موجود ہے جس کی وجہ پاکستان کی جدید میزائل ٹیکنالوجی ہے اورعالمی معیارکی میزائل ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کسی بھی عالمی دفاعی نمائش میں اپنے میزائل پیش نہیں کرتاہے جس کی وجہ یہ ہے بھارتی سائنسدانوں کوہی اپنی میزائل ٹیکنالوجی پراعتماد نہیں ہے ۔عالمی ماہرین کاکہناہے کہ پاکستان کامیزائل نظام محفوظ ترین اوردنیاکے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے اوربھارت کے کئی اہم علاقے پاکستانی میزائلوں کی رینج میں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…