اسلام آباد (آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بال ٹمپرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ جس میں انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے دکھائی دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے جنٹلمنز کھیل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کھلواڑ سامنے آ گیا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹمپرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ منگل کے روز سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسری ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کر رہے ہیں تاہم ویرات کوہلی کی حرکت کو آن فیلڈ رپورٹ نہیں کیا گیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کرکٹ شائقین بھارتی کپتان کو سزا یافتہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیس کو بال ٹیمپرنگ پر سزا دی جا چکی ہے ، ان کے کیریئر ریکارڈ میں منفی تین پوائنٹ کا اضافہ ہوا جب کہ 2سال میں ٹمپرنگ پر پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔