ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

’’بھارت کو پاکستان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا ‘‘

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کو آج 3سے 4ماہ ہونے کو ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے پاکستان اور بھارتی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں خوف کے بادل بھی منڈلانے لگے ہیں ۔ کب کیا ہو جائے کچھ پتانہیں ۔ آپ کو یاد ہوگا پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاک فضائیہ بحالت جنگ موٹر وے کو رن وے کی طرح استعمال کرنے کی مشقیں کیں جس کی دھاک بھارت پر خوب بیٹھی ۔اب تازہ ترین میڈیا رپوٹس کے مطابق پاک فضائیہ کی نقل کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ نے بھی ایک ایسی کوشش کی لیکن پوری دنیا کے سامنے منہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

۔بھارتی شہر آگرہ سے لکھنو جانے والی نو تعمیر شدہ ایکسپریس ہائی وے جس کا آج افتتا ح بھی کیا جاناہے ، بھارتی فضائیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایکسپریس ہائی وے کو رن وے کی صورت میں استعمال کرنے کی مشق کی لیکن ایک بھی طیارہ لینڈ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا ،طیارہ اپنے پچھلے پہیے تو سٹرک پر لگا دیتا لیکن پائلٹ نے ٹائر پھٹنے کے خوف سے طیارہ کو لینڈ کروانے کا خطرہ مول نہیں لیا اور واپس طیارے کو اوپر اٹھا لیا ۔یوں بھارتی سورمائوں کا موت سے خوف پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پاس موٹر وے ایک بڑے اور انتہائی کار آمد رن وے کے صورت میں موجود ہے جسے کسی بھی وقت پاک فضائیہ ہنگامی لینڈنگ کیلئے استعمال کر سکتی ہے اور متعدد بار پاک فضائیہ کی جانب سے اس پر لینڈنگ اور ٹیک آف بھی کیا گیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…