ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھڑادھڑ ہتھیار جمع کرنیوالے ہندوستان کیلئے شرم کا مقام،گوگل نے بھارتی شہریوں کی ’’سب سے بڑی مشکل ‘‘حل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)گوگل نے بھارت میں شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا، گوگل کے نزدیک بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ ٹوائلٹ کو تلاش کرناہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت ایسا ملک ہے جہاں کے 70 فیصد گھرانوں کو ٹوائلٹ تک رسائی حاصل نہیں جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کھلے عام رفع حاجت کا رجحان موجود ہے۔ گوگل اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آگے آیا ہے اور اس نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس کے لیے گوگل

میپس میں ٹوائلٹ تلاش کرنے والے ٹول کو متعارف کرایا گیا ہے جو لوگوں کو صاف عوامی ٹوائلٹس تک رسائی میں مدد دے گا۔یہ ٹول سب سے پہلے دہلی میٹرو پولیٹن ایریا کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ گوگل پر کسی قریبی ریسٹورنٹس یا بینک کو تلاش کرنے کی طرح کام کرتا ہے۔بس صارفین کو ٹوائلٹ یا اس کے لیے استعمال ہونے والے دیگر لفظ ٹائپ کرنا ہوں گے

جس سے وہ قریبی ٹوائلٹ کو نقشے پر دیکھ سکیں گے ۔ گوگل کے نتائج میں شاپنگ مالز، ہسپتالوں اور گیس اسٹیشنز سمیت دیگر ٹوائلٹس کو شامل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بھارتی وزارت اور گوگل صارفین کے کرآڈ سورس ڈیٹا پر انحصار کریں گے کہ وہ پبلک ٹوائلٹ صاف ہے یا نہیں۔اس منصوبے پر کام رواں ماہ کے آخر تک دہلی میں شروع ہوجائے گا جبکہ دیگر شہروں کے حوالے سے ابھی کسی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…