ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اہم بھارتی ریاست میں بغاوت کی آگ بھڑک اُٹھی،متعددبھارتی فوجی ہلاک و زخمی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہاٹی(آئی این پی) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں 3 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئرریاستی پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ 2 گاڑیوں پر مشتمل بھارتی فوج کا قافلہ ریاست آسام کے ضلع تینسوکیا کے علاقے ڈگبوئی میں موجود تیل ریفائنری کی طرف جا رہا تھا کہ باغی جنگجوؤ ں نے جھاڑیوں اور درختوں سے گھرے علاقے میں گھات لگا کر قافلے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 بھارتی جوان ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹ لانچرز سمیت اے کے 47 جیسے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔بھارتی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے،مگر پولیس کو شک ہے کہ گھات لگاکر حملے کرنے کی کارروائی میں ریاست کا علیحدگی پسند گروپ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام(الفا) ملوث ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کا شمار بھارت کے ان علیحدگی پسند گروپوں میں ہوتا ہے،جو کئی سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، گزشتہ33 سالوں سے حکومت کے خلاف علیحدگی کی جنگ لڑنے والی اس جنگجو تنظیم کا مقف ہے کہ آسام تیل اور چائے کی کاشت سمیت دیگر ذخائر سے مالا مال ریاست ہے ، اور اس پر ان کا حق تسلیم کرکے انہیں آزادی دی جائے ۔یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام نے 2011 میں علیحدگی پسند تحریک کو ختم کرکے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا ، علیحدگی پسند ایک اور دھڑے نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی) نے بھی حکومت کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے کچھ عناصر کی جانب سے امن معاہدوں اور جنگ بندی کی مخالفت کے بعد ریاست میں بم دھماکوں اور حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں، رواں برس اگست میں نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ کے 6 ہتھیار بندوں نے ایک بازار میں فائرنگ کرکے 15 افراد کو ہلاک اورکئی لوگوں کو زخمی کردیا تھا۔گزشتہ 2 دہائیوں میں علیحدگی پسند دھڑوں کی کارروائیوں اور شورش کی وجہ سے ریاست آسام میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جن میں اکثریت عام لوگوں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…