بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

10کروڑ مردہ درخت ،امریکہ میں پراسرارقدرتی آفت نے پنجے گاڑھ لئے، کیا ہورہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا (آئی این پی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خشک سالی سے تقریبا 10کروڑ درخت سوکھ گئے، محکمہ زراعت نے کانگرس سے جنگلات کے انتظامات کے لیے مزید رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکی عہدیداروں نے کو متنبہ کیا ہے کہ کیلی فورنیا میں خشک سالی کی صورت حال کی وجہ سے مستقل طور پر سوکھ والے درختوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک جنگل کی آگ کے بھڑک اٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ امریکہ کے محکمہ جنگلات کی طرف سے کیے جانے والے ایک فضائی جائزے کے مطابق مردہ درختوں کی تعداد میں ایک تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ تعداد 10 کروڑ بیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے گزشتہ سال مئی میں کیے جانے والے سروے کے بعد سوکھ جانے والے درختوں کی تعداد تین کروڑ 60 لاکھ کا اضافہ ہو چکا ہے۔امریکہ کے محکمہ زراعت کے سیکرٹری ٹام ولسیک نے کانگرس سے جنگلات کے انتظامات کے لیے مزید رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اور ان کا موقف ہے کہ ایسا کرنے سے جنگل کی آگ سے نمٹنے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔ٹام نے ایک بیان میں کہا “مردہ اور بے جان ہونے والے درخت جنگل کی آگ کے خطرے میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں (اس وجہ سے ) جنگل کی آگ جب بھڑک اٹھے تو اس سے محفوط اور موثر طریقے سے نمٹنے کی ہماری کوششیں مشکلات کا شکار ہو رہی ہیں۔ یہ جان و مال کے لیے کئی طرح کی مشکلات کا بھی سبب بن رہی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں گزشتہ پانچ سالوں سے جاری خشک سالی سے درخت کے سوکھ گئے۔کیلی فورنیا کے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سوکھ جانے والے درخت جنگل کی آگ کو بہت تیزی سے پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔تاہم ماحولیات کے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ درختوں کا سوکھ جانا جنگلات میں نباتاتی زندگی کے صحت مند سلسلے کا ایک حصہ ہے اور وہ اس بارے میں سوال اٹھاتے ہیں کیا آیاجنگل کی آگ کی شدت اور سوکھ جانے والے درختوں کی ایک بڑی تعداد کے درمیان کوئی تعلق بنتا ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…