پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

’’مجھے کبھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا‘‘ داعش کے سربراہ کا خوفناک انکشاف ، ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر ہوش اڑ جائینگے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اربیل (این این آئی)داعشی خلیفہ ابوبکر البغدادی کے بستر پر خود کش بیلٹ (جیکٹ) پہن کر سونے کا انکشاف ہوا ہے اورانھیں یقین ہے کہ انھیں کبھی زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے وہ خودکش بیلٹ پہنتے ہیں تاکہ اگر انھیں گرفتار کر ہی لیا جاتا ہے تو وہ اس کو دھماکے سے اڑا سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل کے ایک مکین نے چند ہفتے قبل بغداد میں عراقی انٹیلی جنس کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجنا شروع کیے تھے اور ان میں یہ اطلاع دی تھی کہ سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔اس عراقی نے نومبر کے پہلے ہفتے میں داعش کے خلیفہ کے موجودہ حالات اور حرکات وسکنات سے متعلق اس طرح کے ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے کا آغاز کیا تھا اور اس سلسلے کے پہلے پیغام میں کہا تھا کہ بغدادی بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوچکے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی بھی پیشین گوئی نہیں کی جاسکتی ہے۔وہ اپنے رکھ رکھاؤ کا بہت زیادہ خیال کرتے ہیں۔اس نے ایک ٹیکسٹ پیغام میں لکھا کہ وہ اس بات کا بہت خیال رکھتے ہیں کہ وہ کیسا دکھتے ہیں۔دوسروں کو ان کی شخصیت کیسی نظر آتی ہے۔اس مخبر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ابوبکر بغدادی اس وقت موصل شہر میں زیر زمین سرنگوں میں کہیں رہ رہے ہیں۔اس مخبر نے اہم یہ اطلاع دی تھی کہ داعشی خلیفہ بستر پر خود کش بیلٹ (جیکٹ) پہن کر سوتے ہیں۔انھیں یقین ہے کہ انھیں کبھی زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے وہ خودکش بیلٹ پہنتے ہیں تاکہ اگر انھیں گرفتار کر ہی لیا جاتا ہے تو وہ اس کو دھماکے سے اڑا سکیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…