بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جہازنہ چھوٹ جائے ،سنگدل ماں نے ایساکردیاکہ جان کرآپ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(آئی این پی) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جہاز چھوٹ جانے کے خوف سے سنگدل ماں نومولود بچے کو ٹوائلٹ میں چھوڑ کرچلی گئی جس کی وجہ سے بچہ ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک نومولود بچہ اس وجہ سے ہلاک ہوگیا کیونکہ اس کی ماں پرواز کو ہر صورت پکڑنے کے لیے اسے ائیرپورٹ کے ٹوائلٹ میں چھوڑ کر چلی گئی۔یہ بچہ 10 نومبر کو رات دو بجے کے قریب آسٹریا کے بین الاقوامی ائیرپورٹ سے صفائی کے عملے نے ائیرپورٹ سے زندہ دریافت کیا تھا جس کے بعد ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر طلب کیا گیا مگر یہ ننھا فرشتہ ہسپتال میں چل بسا۔بچے کی ماں کو بھی

ائیرپورٹ ٹرمینل کے قریب ‘حالتِ غیر’ میں پایا گیا جبکہ اس کو بھی بچے کے ساتھ ہی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد ازاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ماں نے بچے کو وہیں ٹوائلٹ میں جنم دیا اور پھر اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ وہ بیلاروس سے واشنگٹن ڈی سی تک کے سفر کے لیے کنکٹنگ پرواز کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔تاہم خاتون سے زیادہ چلا نہیں گیا اور وہ کچھ دور جاکر نیچے گر کے شاید بے ہوش ہوگئی تاہم ابھی تک واضح طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔اس نائیجرین خاتون کو ویانا کی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور بچے کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹمارٹم کیا جارہا ہے۔ویانا ائیرپورٹ کے ترجمان کے مطابق ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ گزشتہ دنوں ایک نومولود بچہ ائیرپورٹ کے عملے نے ٹوائلٹ میں دیکھا تھا جو زندہ تھا، جس کے بعد ایمبولینس کو طلب کیا گیا جبکہ اس کی ماں کو قریب ہی گرا ہوا پایا گیا۔رات کو پروازوں کی تعداد کم ہوتی ہے اس لیے بچے اور ماں کو جلد دریافت نہیں کیا جاسکا۔اب یہ خاتون پولیس کی حراست میں ہے اور ٹرائل کا آغاز جلد ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…