اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پانامہ لیکس کے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ لندن فلیٹس کے حوالے سے شریف خاندان کو خط دینے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم نیب کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کے پاکستان میں بزنس پارٹنر نکلے۔ دونوں کے درمیان ہونے والا کاروباری معاہدہ بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی Reco قطری شہزادے حمد بن جاسم کی ملکیت ہے۔ ریڈکو سے منسلک ریڈکو ٹیکسٹائل کے معاملات سیف الرحمان اور ان کا خاندان چلا رہا ہے۔ ریڈکو کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی شہزادہ حمد بن جاسم کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔ پورٹ قاسم کے مختلف منصوبوں میں شامل البرکۃ کمپنی بھی قطری شہزادے کی ملکیت ہے۔ وزیر اعظم کے تینوں نے بچوں نے سپریم کورٹ میں ایک نئی مشترکہ درخواست بھی دائر کر دی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عامیانہ الزامات لگائے ہیں۔