ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

توہین مذہب کے مقدمے سب سے بڑے اسلامی ملک میں قانون کے ہاتھوں اہم شخصیت بھی بچ سکی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (آن لائن)انڈونیشیا کی پولیس نے جکارتہ کے گورنر بسوکی تجھاجہ پرناما کو توہین مذہب کی تحقیقات میں مشتبہ قرار دیا ہے۔’آہوک‘ کے نام سے مشہور گورنر پرناما پر گورنر کے انتخابات کی مہم کے دوران قرآن کی توہین کرنے کا الزام ہے۔پرناما عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور گذشتہ 50 سالوں میں جکارتہ کے پہلے غیر مسلم گورنر ہیں۔ آئندہ برس فروری میں وہ دوسری بار گورنر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔تاہم کچھ اسلامی گروہوں نے پہلے ہی قرآن کی آیت کا حوالے دیتے ہوئے لوگوں کو انھیں ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔مسلمان اکثریتی ملک انڈونیشیا میں اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد شدید تناؤ پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں تقریباً ایک لاکھ سخت گیر مسلمانوں نے جکارتہ میں احتجاج کیا تھا جس میں انھوں نے گورنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔تاہم پرناما اصلاحاتی پالیسیوں اور بدعنوانی کے خلاف اپنے سخت موقف کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں۔انھیں جوکو وڈوڈو کے صدر بننے کے بعد جکارتہ کا گورنر تعینات کیا گیا تھا۔1998 میں چین مخالف خیالات کے باعث مشتعل ہجوم نے چینیوں کی دکانوں اور مکانات کو ٹوٹ مار کے بعد نذر آتش کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…