مکہ مکرمہ (آئی این پی) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے گذشتہ دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں سرفہرست رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کر دی اس کے مطابق پچھلے 10 سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔ انڈونیشیا کا تیسرا نمبر ہے۔ ترکی چوتھے، ایران پانچویں،
بھارت چھٹے، اردن ساتویں اور اس کے بعد علی الترتیب عراق، الجزائر اور ملائیشیا کا نام آتا ہے۔ رپورٹ میں گذشتہ پندرہ سال کے دوران حج وعمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے غیر ملکی مسلمانوں کی تعداد 59 ملین بتائی گئی ہے۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران عمرہ کی ادائی کے لیے سعودی عرب آنے والے مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند برسوں کے دوران معتمرین کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ صفر المظفر سے رمضان المبارک تک قریباً ایک ملین سے زائد مسلمان عمرہ کی ادائی کے لئے حجاز مقدس پہنچتے ہیں