نئی دہلی /جموں( آئی این پی ) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر 286 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 14 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔
اتوار کو بھارتی اخبار’’ اکنامک ٹائمز‘‘ کے مطابق بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر 286 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انٹرنیشنل بارڈر پر پاک فوج نے 186 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی جب کہ لائن آف کنٹرول پر 104 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ۔
واضح رہے کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرتا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سکیورٹی اہلکار اور شہری شہیدہو چکے ہیں ۔ بھارت پاکستان پز سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزام عائد کرتا رہتا ہے