ننکانہ صاحب (آن لائن) سکھ قوم بھارت سے آزاد خالصتان چھین کر دم لیں گے اور انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان اب کشمیر کی آزادی کا وقت بہت قریب آ چکا ہے بھارت کے ظلم تشدد کا اب آخری دنوں میں داخل ہوگیا ہے مقبوضہ کشمیر بہت جلد آزاد ہو کر پاکستان بنے گا انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی یہ باتیں UKسکھ مسلم فیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہیں۔ بھارتی سرکار سن لے کہ سنگھ قربانیاں دینا جانتے ہیں اور خالصتان بھی لینا جانتے ہیں۔
دوسری جانب بھارت سے تین سپیشل ٹرینوں کے ذریعے آنیوالے بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال پر چوش طریقے سے ریلوے اسٹیشن پر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کیا اس موقع پر تمام علاقے مین سخت سیکورٹی تعینات تھی بھارتی مہمانوں کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر کیا گیا اس موقع پر ننکانہ کی فضا جو بولے سو نہا ل ست سری اکال سے گونج اٹھی بعد ازاں بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بسوں کے ذریعے گردوارہ جنم استھان لے جا یا گیا، اندرون سندھ جیکب آباد گھوٹکی حیدرآباد سمیت چار ہزار ہندووں کو تین سپیشل ٹرینوں میں انتہائی سخت سیکورٹی حصار میں ننکانہ صاحب سندھی ہندو سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیوجی مہاراج کے548ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے.
’’بھارتی سرکار سن لے کہ کشمیربنے گا پاکستان‘‘ پاکستان کے حق میں بڑی آواز بلند۔۔۔ منموہن سنگھ خالصہ نے بڑا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں