لندن (این این آئی) برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ سر جان سیورز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سر جان سیورز نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی انگلی ایٹم بم کے بٹن پر ہو گی اور کسی بین الاقوامی صورت حال میں ان کا ردعمل زیادہ ہو گیا تو جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ جب ٹرمپ پر تنقید ہوتی ہے تو وہ بہت شدت سے ردعمل دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے بارے میں درست پیش گوئی کرنیوالے پروفیسر ایلن لچمین نے ان کے مواخذے کی پیش گوئی بھی کر دی، ان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کو کنٹرول نہیں کر پائے گی، ان کے بعد ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک پینس صدارت کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔امریکی روزنامے میں شائع ہونے والے ایک کالم میں انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹرمپ ناقابل اعتبار اور بے قابو شخص ہیں، سٹیبلشمنٹ بطور صدر ٹرمپ کو کنٹرول نہیں کر پائے گی۔پروفیسر ایلن لچمین کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ہی کسی غلط فیصلے کے باعث مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ریپبلکن پارٹی کے رہنماء4 مائیک پینس، ٹرمپ کے بعد صدارت کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔ مائیک پینس اس وقت ریاست انڈیانا کے گورنر ہیں۔یاد رہے کہ پروفیسر ایلن لچمین نے اس سے قبل ہیلری کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی درست پیش گوئی کی تھی۔
ٹرمپ کی انگلی ایٹم بم کے بٹن پر۔۔۔ جنگ کا خطرہ ۔۔۔ خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس نے دھماکے دار انکشاف کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں