اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امن پسندی کیسے پسند نہیں ہوگی ؟ ۔ ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ جہاں رہے وہ دنیا کی سب سے امن پسند جگہ ہو اور دنیا میں سب زیادہ سکون بس وہیں پایا جائے ۔ دنیا کا سب سے پر امن ملک فن لینڈ کو سمجھا جاتا ہے۔ تازہ ترین میڈیا سروے کے مطابق چین، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں ایک حیران کن چیز مشترک ہے اور وہ ہے ان کا پاکستان کے مقابلے میں زیادہ پرامن ہونا۔انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں دنیا کے پر امن اور بدامنی کے شکار ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔گلوبل پیس انڈیکس میں 162 ممالک کی درجہ بندی 23 مختلف اقسام کے ڈیٹا کی بدولت کی گئی۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستان بدامنی کے لحاظ سے دنیا کا 11 واں خطرناک ترین ملک ہے یا یوں کہہ لیں کہ 163 میں سے وہ 153 ویں نمبر پر ہے، جبکہ بھارت 141، چین 120، سری لنکا 97 ، بنگلہ دیش 83 اور نیپال 78 ویں نمبر پر ہے۔درج ذیل میں 10 سب سے پر امن اور 10 بدامنی کے شکار ممالک کا ذکر ہے۔