حلب(این این آئی)شام میں بشارالاسد کی حامی روسی فوج نے جنگ زدہ شہر حلب کے مغرب میں بڑے پیمانے پر تباہ کن بموں سے فضائی حملے شروع کیے ہیں۔ روسی بمبار طیارے مغربی حلب میں سولین آبادی پر نصف ٹن وزنی امبریلا بم گرا رہے ہیں جن کے نتیجے میں 74افرادہلاک ہوگئے ،عرب ٹی وی کے مطابق روسی بمبار طیاروں نے جنوبی حلب کے علاقوں دارالعزی، اورم الکبریٰ، ابین، الارتباب، رجمنٹ چھ اور رجمنٹ چالیس پر امبریلا بموں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور کم سے کم74 شہریوں کے مارے جانے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ روسی فوج بمبار طیاروں سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ’امبریلا‘ بم گراہی ہے۔ یہ بم نصف ٹن وزنی ہیں جو عمود شکل میں آبادی پر گرائے جا رہے ہیں۔ زمین پر گرتے ہی یہ بم زور دار دھماکے سے پھٹتا ہے جس کے نتیجے میں دور دور تک تباہی پھیل جاتی ہے۔ یہ ایک بم کئی کثیرالمنزلہ عمارتوں کو منہدم کردیتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں